مانک پیاں: شرپسندوں نے پائپ لائن کو آگ لگادی، شہری آگ بجھانے میں ناکام

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) دارالحکومت مظفرآباد کے پوش علاقے مہاجر کیمپ مانک پیاں شرپسند عناصر نے متعدد گھروں کی پائپ لائن کو آگ لگا دی۔

قیمتی پائپ چند منٹوں میں جل کر راکھ بن گیا۔ مقامی لوگوں کی طرف سے آگ بجانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ مقامی لوگ پانی کی سہولت سے محروم ہو گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹمبر مافیا کے گرد گھیرا تنگ،غیر قانونی لکڑی سے لدی سوزوکی ضبط، 49 تختے برآمد

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے علاقے مہاجر کیمپ مانک پیاں نزد بلاک فیکٹری ائیر پورٹ روڈ پر چند آوارہ نوجوانوں نے گھاس کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے ہزاروں روپے مالیت کی پائپ لائن چند منٹوں میں جل کر خاکستر ہو گئی۔

لوگوں نے آگ بجانے کی بھرپور کوشش کی لیکن آگ نہ رک سکی۔ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔

یاد رہے کہ مہاجر کیمپ مانک پیاں ائیرپورٹ روڈ پر ہر وقت آوارہ نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑک کے کنارے بیٹھی رہتی ہے ۔ منشیات فروشی کے علاوہ چوری کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم:بارش،پہاڑوں پر ہلکی برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

چوکی پولیس جلال آباد بھی عادی چوروں اور منشیات فروشوں کے سامنے بے بسی کی تصویر بن چکی ہے۔ان کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے بے لگام ہوچکے ہیں۔

عوامی حلقوں نے اس سنگین صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔