نیلم کے 6 مقامات پر جسمانی بحالی کیمپ، تاریخیں جان لیں

نیلم (کشمیر ڈ یجیٹل)محکمہ صحت آزاد کشمیر اور پاک فوج کے زیرِ اہتمام ضلع نیلم میں جسمانی معذوری کے شکار افراد کے معائنے اور بحالی کیلئے 6 روزہ جسمانی بحالی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 

کیمپ کے دوران  ایم پی آر سی  کی ماہر ٹیم مختلف علاقوں میں مریضوں کا معائنہ کرے گی تاکہ انہیں جسمانی بحالی سے متعلق طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد میں خصوصی افراد کے عالمی دن پر ریڈ کریسنٹ کی سرگرمی

کیمپ کے شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو آر ایچ سی ہلمت، 13 اکتوبر کو ٹی ایچ کیو کیل، 14 اکتوبر کو سول ہسپتال شاردہ، 15 اکتوبر کو بی ایچ یو دودنیال، 16 اکتوبر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال آٹھمقام جبکہ 17 اکتوبر کو بی ایچ یو میرپورہ میں مریضوں کا معائنہ کیا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد ضلع نیلم کے مختلف علاقوں میں جسمانی معذوری کے شکار افراد کو ماہرین کی طبی خدمات ان کی دہلیز کے قریب فراہم کرنا اور جسمانی بحالی کے عمل میں معاونت کرنا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لائن آف کنٹرول پر گولہ باری میں ٹانگ گنوانے والے ڈاکٹر الطاف حسین نےپی ایچ ڈی مکمل کر لی

متعلقہ علاقوں کے مریضوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں کے مطابق اپنے قریبی مرکزِ صحت پر پہنچ کر اس سہولت سے استفادہ کریں۔