ٹرانسفارمر کی تنصیب ،سیکرٹری برقیات کا دعویٰ خلاف حقائق نکلا، حکومت کو 31 مارچ تک الٹی میٹم

ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل)ضلع جہلم ویلی میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے گرڈ سٹیشن ہٹیاں بالا پر30 کروڑ مالیتی 26 میگاواٹ ٹرانسفارمر 24 فروری سے قبل تنصیب کاسیکرٹری برقیات آزاد کشمیرکا دعویٰ ایک بار پھر خلاف حقائق نکلا،چیف انجینئر برقیات مظفرآباد نے ٹرانسفارمر کی تنصیب کی نئی تاریخ 31مارچ دیدی،عوامی تشویش میں سخت اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جہلم ویلی بھر کے عوام کو رمضان المبارک کا مہینہ بھی لوڈشیڈنگ میں گذارنا پڑے گا۔۔۔تفصیلات کے مطابق چوبیس جنوری کے روز سیکرٹری برقیات آزاد کشمیر نے دورہ جہلم ویلی کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ ایک ماہ کے اندر اندر ہیوی نئے ٹرانسفارمر کی گرڈ سٹیشن ہٹیاں بالا پر تنصیب کردی جائے گی۔

ایک ماہ مکمل ہونے کے قریب آتے ہی چیف انجینئر برقیات مظفرآباد ضیاد اکبر،ناظم برقیات خالد شبیر،پلاننگ آفیسرراجہ ظہیر کے ہمراہ ہٹیاں بالا پہنچ گئے۔

محکمہ برقیات،پریس کلب،انجمن تاجران کے درمیان تیس کرورڑ روپے مالیت کے ٹرانسفارمر کی انسٹالیشن پر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ۔۔ جس میں چیف انجینئر برقیات،ناظم برقیات،ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی،ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین،ایکسیئن برقیات جہلم ویلی احتشام قریشی، صدر پریس کلب محمد زاہد اعوان،صدر انجمن تاجران جہلم ویلی سید فیصل گیلانی،ممبر گورننگ باڈی پریس فاؤنڈیشن محمد اسلم مرزا،نائب صدر پریس کلب مبارک حسین اعوان،نائب تحصیلدار ایاز چغتائی،ایس ڈی او برقیات نے شرکت کی۔۔

میٹنگ میں صدر انجمن تاجران فیصل گیلانی نے کہا کہ چار سالوں سے تیس کروڑ روپے سے زائد رقم واپڈا کو ادا ہو چکی ہے لیکن ٹرانسفارمر آج تک ہٹیاں گرڈ پر انسٹال نہیں کیا گیا ہمیں آئے روز ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جا رہا ہے تاریخ پر تاریخ دی جارہی ہے ۔

عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے ہمارے کاروبار مکمل تباہ ہو گئے ہیں،رمضان کی آمد آمدہے لیکن لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں ہوئی ہم اب ایسا دھرنا دیں گےجس کو ختم کرنا آسان نہیں ہو گا۔

چیف انجینئر برقیات ضیاد اکبر نے ایک بار پھر نئی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اکتیس مارچ کو ٹرانسفارمر ہٹیاں گرڈ پر پہنچ جائیگا۔

ریاست نے ساری رقم ادا کر دی ہے اب ریاست ایک روپیہ بھی واپڈا کو نہیں دے گی ہم نے نیو ٹرانسفارمر کے پیسے واپڈا کو دیئے،نیو ٹرانسفارمر ہی ہٹیاں گرڈ کے لیے لیں گے،عوام کا احساس ہے انشاء اللہ انیا ٹرانسفارمر نصب ہو جائے گا جس سے ہٹیاں بالا میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا،۔۔۔

ڈپٹی کمشنر اشفاق گیلانی اور ایس پی مرزا زاہد حسین نے کہا کہ عوام کی تکالیف کا احساس ہے برقیات کو چاہیے کہ وہ جہلم ویلی کی عوام کی مشکلوں کو محسوس کرتے ہوئے جلد از جلد ٹرانسفارمر کی انسٹالیشن کو یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کی درخواست پر انجمن تاجران اور پریس کلب کے ذمہ داران نے اکتیس مارچ تک برقیات کے ذمہ داران کو مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر اکتیس مارچ تک ٹرانسفارمر ہٹیاں نہ پہنچا تو ہٹیاں بالا میں مکمل شٹر ڈاؤن،پہیہ جام اور دھرنا دیا جائیگا جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔

اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری محکمہ برقیات آزاد کشمیر کے ذمہ داران پر عائد ہو گی،شرکاء میٹنگ نے ایکسین جہلم ویلی احتشام قریشی کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایکسیئن برقیات رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں کم سے کم لوڈشیڈنگ کو یقینی بنائیں تانکہ روزہ داروں کو پریشانی نہ ہو۔۔۔۔۔
ملک بھر میں مہنگائی کا راج ، گیارہ اشیاء مزید مہنگی، سالانہ شرح27.0تک آگئی

Scroll to Top