آزادکشمیر بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، 7 اعلیٰ افسران تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر بیوروکریسی میں ردوبدل، صدر ریاست نے 7اعلیٰ افسروں کے تبادلے اور نئی تعیناتیوں کی منظوری دیدی۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر باغ عاصم خالد اعوان تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تعینات کردیا۔

ڈپٹی کمشنر سید ممتاز حسین کاظمی کو تبدیل کرکے عاصم خالد اعوان کی جگہ ڈپٹی کمشنر باغ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی فیصل مغل کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر بھمبر تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت نے 29ستمبر کو فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے نیا ڈرامہ رچایا ، ترجما ن پاک فوج

مظفرآباد سے ڈپٹی کمشنر منیر احمد قریشی کو تبدیل کرکے محکمہ تعلیم میں ڈپٹی سیکرٹری کے فرائض تفویض کردیئے ، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرعفت اعظم کو بھی کوٹلی سے تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر جہلم تعیناتی کے احکامات صادر کئے جبکہ چوہدری محمد طارق ڈپٹی کمشنر بھمبر کو ڈائریکٹر صنعت و تجارت تعینات کردیا گیا ہے

محمد رضا اللہ خان ڈائریکٹر صنعت و تجارت کے عہدے سے تبدیل، نئی تعیناتی کیلئے دستیاب آسامی ڈائریکٹر ابریشم تعینات کردیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر :سرکاری ہسپتالوں میں فیس سکیننگ حاضری لازمی قرار، نوٹیفکیشن جاری

تبادلے اور تعیناتیاں آزاد کشمیر سول سرونٹس ایکٹ 1976 کی دفعہ 9 کے تحت کی گئیں، ایس اینڈ جی اے ڈی کا نوٹیفکیشن جاری

سیکشن آفیسر سروسز کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے تعینات افسران کو متعلقہ محکموں اور انتظامی عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایات جاری کردیں گئیں ہیں۔