لاہور

لاہورمیں پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی میچز اب سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے اختتام پر آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں شیڈول وائٹ بال سیریز کے میچز کے اوقات تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی بنیادی وجہ موسم کی شدت ہے، جس کے باعث کھلاڑیوں اور شائقین کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لیے میچز کے آغاز کے اوقات میں رد و بدل کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل اس سیریز کے میچز اب شام کے بجائے سہ پہر کھیلے جائیں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچز سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے جبکہ میچز کا ٹاس سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگا ۔ اس سے قبل جاری کیے گئے شیڈول میں میچز کا آغاز شام 6 بجے اور ٹاس ساڑھے 5 بجے ہونا تھا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے سینئر ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی، جس کے میچز بالترتیب 29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے۔ یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ یہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل تیاریوں کا ایک اہم مرحلہ ہے ۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کو گروپ اے جبکہ آسٹریلیا کو گروپ بی میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس سیریز کے ذریعے دونوں ٹیمیں اپنی کمزوریوں اور صلاحیتوں کا جائزہ لیں گی اور ممکنہ کمبی نیشنز کو آزمانے کا موقع حاصل کریں گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی20 آل راؤنڈر رینکنگ جاری،صائم ایوب نے نمبرون پوزیشن گنوادی

کرکٹ ماہرین کے مطابق میچز کے اوقات میں تبدیلی سے نہ صرف کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے بلکہ شائقین کو بھی زیادہ سازگار ماحول میں میچ دیکھنے کا موقع ملے گا ۔

Scroll to Top