ملتان (کشمیر ڈیجیٹل) ایم این اے حلقہ 151 سید علی موسیٰ گیلانی کے ساتھ ملتان ک چور واردات کر گئے۔
ملتان پولیس نے کمال برق رفتاری سے کارروائی کر کے موبائل فون چرانے والے کو دھر لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کی ملک بھر میں بجلی کے یکساں ٹیرف نافذ کرنے کی تیاری
ایم این اے علی موسیٰ گیلانی کا موبائل فون چند گھنٹے میں واپس ان کے ہاتھ میں تھما دیا۔
ملتان میں نامعلوم چور علی موسیٰ گیلانی کی جیب سے آئی فون 17چرا کر خاموشی سے فرار ہو گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہوٹل پرقبضے کا الزام،سردار تنویر الیاس سمیت 13 افراد کیخلاف مقدمہ درج
علی موسیٰ گیلانی بستی چپرا والا میں کبڈی میچ میں مہمان خصوصی تھے ۔ پولیس حکام نے اس واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ۔
کبڈی میچ کے دوران ہجوم میں موجود نامعلوم چور نے سید علی موسیٰ گیلانی کی جیب صاف کر دی ۔ جیب میں موجود موبائل فون لے اڑا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلح افواج ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت کیلئے پرعزم ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر
تھانہ بدھلہ سنت کے پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی لیکن چور اس وقت تک اطمینان سے فرار ہو کر محفوظ مقام پر پہنچ چکے تھے۔
صرف چند گھنٹے بعد ملتان پولیس نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ سید علی موسیٰ گیلانی کا موبائل فون چرانے والے کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا ۔
ملتان پولیس کے حکام نے تصدیق کی کہ گرفتار ہونے والے ملزم سے موبائل فون برآمد کرلیا گیا ۔ پولیس حکام نے موبائل فون سید علی موسیٰ گیلانی کو واپس کر دیا ۔




