اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عوام کیلئے یکساں بجلی ٹیرف کے نفاذ کی تیاری شروع کر دی ہے۔
واپڈا اہلکاروں کیلئے یونیفارم ٹیرف لاگو کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے واپڈا اہلکاروں کیلئے یونیفارم ٹیرف لاگو کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیپرا میں ڈسکوز اور کے الیکٹرک کیلئے نئے کنزیومر اینڈ ٹیرف کی درخواست دائر کر دی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو جھٹکا،مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ،نوجوانوں کافوج پراعتمادبڑھ گیا،سروے
حکومتی درخواست میں بجلی کے موجودہ ٹیرف نوٹیفکیشن میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی قومی سطح پر یکساں بجلی نرخ لاگو ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ شامل
وفاقی حکومت کا مؤقف ہے کہ ٹیرف ریشنلائزیشن سے اضافی ریونیو میں اضافہ نہیں ہوگا بلکہ اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں ایک ہی بجلی ریٹ کو یقینی بنانا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کے شعبے میں مالی استحکام کے لیے سبسڈی کا بتدریج خاتمہ کیا جائے گا
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیرسمیت119نادرا دفاتر کی سروسز معطل رہیں گی،نادرا حکام
تاہم صارفین کیلئے سبسڈی کے ساتھ یکساں نرخ نافذ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ یونیفارم ٹیرف شیڈول کی منظوری کیلئے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھی پیش کر دیا گیا ہے۔
نیپرا حکومت کی جانب سے دائر یونیفارم ٹیرف کی درخواست پر 12 جنوری کو سماعت کرے گا، جبکہ نیپرا ایکٹ کے سیکشن 31 کے تحت نظرثانی شدہ ٹیرف نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ نیپرا کی منظوری کے بعد نئے بجلی نرخوں کا اطلاق 15 جنوری سے متوقع ہے۔



