FOOD AUTHORTY

مظفرآباد:فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی رپورٹ جاری،90 لاکھ سے زائد خورد ونوش تلف

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)فوڈ اتھارٹی آزاد جموں و کشمیر نے گزشتہ 6 ماہ (جون تا نومبر 2025) کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

ڈائریکٹر خوراک/سیکرٹری فوڈ اتھارٹی آزاد کشمیر کی جانب سے جاری کردہ خصوصی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 16,887 فوڈ بزنس آپریٹرز کے معائنے کئے گئے جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر 914 بہتری نوٹسز جاری کیے گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی: موبائل سروس کی بہتری کیلئے ایس سی او حکام نے بڑا اقدام اٹھا لیا

اس دوران 1,463 فوڈ بزنس آپریٹرز پر جرمانے عائد کیے گئے جن کی مجموعی رقم 1 کروڑ 1 لاکھ 64 ہزار 300 روپے ہے۔فوڈ بزنس رجسٹریشن کی مد میں 495 درخواستیں وصول ہوئیں جن سے 19 لاکھ 30 ہزار 62 روپے وصول کئے گئے جبکہ 164 لائسنسز کی تجدید سے 7 لاکھ 20 ہزار 610 روپے حاصل ہوئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ آزادکشمیر میں جج کی تعیناتی،3رکنی پینل وزیراعظم پاکستان کو ارسال

اس طرح مجموعی طور پر کل ریونیو 1 کروڑ 28 لاکھ 14 ہزار 972 روپے رہا۔کارروائی کے دوران 42 غیر معیاری فوڈ یونٹس سیل کیے گئے اور 2,543 فوڈ سیمپلز لئے گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر :بارش، برفباری سے موسم سرد،ماحول خوشگوار ہوگیا

ناقص اور غیر محفوظ اشیائے خورونوش تلف کی گئیں جن کی کل مالیت 90 لاکھ 30 ہزار 352 روپے بتائی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے مؤثر میکانزم متعارف کروادیا،فیصل ممتاز راٹھور

فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ اقدامات عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جاری ہیں اور آئندہ بھی مانیٹرنگ مزید مؤثر بنائی جائے گی۔

Scroll to Top