کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل)تتہ پانی آزاد کشمیرکے سرحدی علاقے برموچ میں جیپ حادثے کا شکار،تیز رفتاری کے باعث جیپ بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔
حادثے میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ درہ شیر خان جبر گلی برموچ روڈ پر پیش آیا ۔ حادثہ میں جاں بحق وزخمیوں کو مقامی لوگوں نے ریسکیو کیا۔
جاں بحق ہونیوالے نوجوان کا نام قاصد محبوب ولد محمد محبوب بتایا جاتا ہےزخمیوں میں ڈرائیور ماجد ولد محمد محبوب اور محران ولد سکندرشامل ہیں۔ زخمیوں کو آر ایچ سی ہسپتال تتہ پانی منتقل کردیا،ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ریفر کر دیا گیا۔
کوٹلی،ریڈ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سائنس اینڈ ربوٹکس نمائش، شہری جدید ٹیکنالوجی دیکھ کر حیران رہ گئے