لیپا ویلی (جی ایم بخاری کشمیر ڈیجیٹل) 20 فروری تک بلدیاتی اختیارات بحال نہ کیے گئے تو 21 فروری کو مرکزی رابطہ کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں احتجاج ہوگا۔
بلدیاتی نمائندوں نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس کے تحت تحصیل لیپا ویلی بھی مکمل طور پر جام کر دی جائے گی۔ احتجاج میں لیپا ویلی کی تمام شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند کر دی جائیں گی جبکہ تمام وارڈز کے ممبران عوامی طاقت کیساتھ سڑکوں پر نکلیں گے اور پیہ جام کر دیا جائے گا۔
احتجاج کے دوران تمام کاروباری مراکز اور سرکاری مشینری بھی بند کر دی جائے گی۔ بلدیاتی نمائندگان کا کہنا ہے کہ اگر اس کے باوجود اختیارات بحال نہ کئے گئے تو 25 فروری کو اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا
جس میں آزاد کشمیر کے تمام بلدیاتی نمائندگان عوامی طاقت کیساتھ شرکت کرینگے۔مدثر رفیع، ترجمان بلدیاتی نمائندگان تحصیل لیپا ویلی نے کہا کہ 20 فروری کو تحصیل چیئرمین اور ممبران ضلع کونسل کی مشاورت کے بعد 21 فروری کے احتجاج کا باضابطہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
تتہ پانی، جیپ گہری کھائی میں گرگئی، نوجوان جاں بحق، 2 افراد زخمی




