مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزادکشمیر کے استعفے سے متعلق خبروں پر ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا ۔
ترجمان وزیراعظم آزادکشمیرکے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کے استعفے کی خبریں جھوٹ پر مبنی ،فیبریکیٹڈ ہیں
ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کوئی استعفیٰ نہیں بھجوایا
ترجمان وزیراعظم کے مطابق چوہدری انوارالحق سے منسوب صحافیوں سے رسمی گفتگو کی خبر بھی من گھڑت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر سلطان محمود سے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی اہم ملاقات، ججز کی خالی آسامیوں پرمشاورت




