آزاد کشمیر حکومت سازی ؛وفاقی حکومتی کمیٹی کی صدرمملکت سے اہم ملاقات کا امکان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بڑی پیشرفت کا امکان۔

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قائم کمیٹی کی صدر مملکت آصف زرداری سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام، مشیر وزیر اعظم سینیٹر رانا ثناء اللہ کی آج شام صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال ، عدم اعتماد تحریک اور دیگر امور پر بڑی پیش رفت کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزادکشمیر کے استعفے کی چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں،ترجمان وزیراعظم