میرپورعدالت کا بڑا فیصلہ، تین سو سالہ ڈوگرہ انتقال منسوخ، یتیم بچیوں کو حصہ مل گیا

میرپور(آصف اقبال کشمیر ڈیجیٹل)عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ڈڈیال نے سو سال قبل ڈوگرا عہد میں کیا گیا انتقال منسوخ کر کے تین یتیم بیٹیوں کو حصہ دلوا دیا،تفصیلات کے مطابق ڈڈیال کے نواحی گاؤں سوچانی میں سو سال قبل ڈوگرا عہد میں چوہدری شریف دین فوت ہوا جس کی تین بیٹیاں جان بیگم، بیگم بی، اور نیک بی تھی

جنہیں وراثت سے محروم کر کے شریف دین کے دو کزن اللہ دتا اور فتح عالم کے نام 121 کنال نو مرلے زمین کا انتقال ہوا نمبر 93 مربہ 23 پانچ 20 بکرمی درج کر دیا گیا

اس طرح شریف دین کی تین بیٹیوں کو والد کی جائیداد سے محروم کر دیا گیا تقریبا سو سال بعد بیٹیوں نے والد کی جائیداد سے حصہ پانے کیلئے سول عدالت ڈڈیال میں بذریعہ کونسل امتیاز حسین راجہ ایڈوکیٹ دعویٰ دائر کیا

عدالت ایڈیشنل ڈسٹرک جج ڈڈیال فاروق رشید نے فیصلہ سناتے ہوئے انتقال نمبر 93 منسوخ کر کے بیٹیوں کو وراثت شریف دین میں وراث قرار دے دیا، اس فیصلہ کے دور رس اثرات مرتب ہو گئے، کیونکہ ڈوگرا عہد بیٹیوں کو والد کی وراثت سے محروم کر دیا جاتا تھا اس فیصلہ سے اب ڈوگرا عہد میں بھی وراثت سے محروم ہونے والی بیٹیاں والد کی جائیداد سے حصہ پانے کی حقدار ٹھہرائی جا سکتی ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک آرمی میں بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں سے ٹیسٹ انٹرویوکی تاریخ کا اعلان

Scroll to Top