کلری کو سب ڈویژن کا درجہ مل گیا،وزیراعظم کا بھمبر کیلئے جامع پلان کا اعلان

بھمبر(کشمیرڈ یجیٹل)وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ آمد،سپیکرچوہدری طارق فاروق کی میزبانی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کیا۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ بھمبر کے عوام سے رشتہ محض سیاست کا نہیں بلکہ دل کا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کلری کو سب ڈویژن کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدر سردارنجیب نقی سے ڈاکٹر مشتاق خان کی اہم ملاقات، راولاکوٹ ایشو حل کرنے کی یقین دھانی

انہوں نے کہا کہ بھمبر کے عوام سے ملاقات اور ان کی محبت کا شکریہ ادا کرنے آئے ہیں۔ قائد میاں نواز شریف،وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز کی قیادت میں خطہ آزادکشمیر ترقی کرئے گا۔

افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت میں ہمیشہ ترقی ہوئی، آج پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،افواج کی شہادتوں اور قربانیوں کی بدولت آزادکشمیر میں ہم سکون کی زندگی بسر کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ چوہدری طارق فاروق ویژن اور دور اندیشی رکھنے والے سیاسی رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ترقیاتی عمل کو مؤثر بنانے کیلئے آئندہ تین سے پانچ سال کی جامع منصوبہ بندی کررہے ہیں۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کی جنگی تیاریاں، 160 سمارٹ اینٹی ایئر فیلڈ ویپنز کی خریداری؛ کیا دہلی 2025 کی شکست بھول گیا؟ ماہرین

ان منصوبہ جات میں صحت، تعلیم، روزگار، سڑکوں، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق منصوبے شامل ہوں گے۔ ہر منصوبے کے آغاز اور تکمیل کے حوالے سے واضح ٹائم لائن مقرر کر کے اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے ۔

وزیراعظم گیلانی نے بھمبر کے منتخب نمائندوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اسمبلی میں نمائندگی تک محدود نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزراء حکومت کرنل(ر) وقار احمد نور،راجہ ثاقب مجید،ایڈووکیٹ عمیر نعیم،ممبر اسمبلی چوہدری محمدرزاق،سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ بابرعلی ذوالقرنین،ضلعی صدر ن لیگ جمیل سلطان چوہدری ابرارالحق ایڈووکیٹ،چوہدری علی بابر ایڈووکیٹ،ہارون زبیر ودیگرنے جلسہ سے خطاب کیا۔ جلسہ عام میں گجرانوالہ ڈویژن ن لیگ کے صدر سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا،سابق وزیراطلاعات مشتاق منہاس نے خصوصی شرکت کی۔