میرپور (آصف اقبال کشمیر ڈیجیٹل) آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ آف جہلم چھاؤنی کی موبائل ریکروٹمنٹ ٹیم17 اور 28 اکتوبر کو میرپور میں آکر پاک آرمی میں بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں سے ٹیسٹ انٹرویو لیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کی موبائل ریکروٹمنٹ ٹیم درج ذیل شیڈول کے مطابق17 اکتوبر 2025 گورنمنٹ ڈگری کالج میرپور اور 28 اکتوبر 2025راجہ محمد نجیب گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اسلام گڑھ میں بھرتی کیلئے آئیں گی۔
پاک آرمی میں بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق صبح 8 بجے بھرتی کے مقامات پر پہنچ آئیں اور اپنے ساتھ شناختی کارڈ اور دیگر کوائف بھی ساتھ لیکر آئیں۔
کسی بھی طرح کی معلومات حاصل کرنے کے لیے فون نمبر03065422028/0544920340پررابطہ کیا جا سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت نے کوئی حماقت کی تو سخت جواب ملے گا،پاکستانی قوم نے سر جھکانا نہیں سیکھا،چوہدری یٰسین




