ڈھاکہ (کشمیر ڈیجیٹل)بنگلادیش کے ضلع منشی گنج میں ایک شخص نے منفرد انداز اپناتے ہوئے اپنی دوسری دلہن کو شادی کے بعد ہیلی کاپٹر میں گھر لایا۔
مقامی ذرائع کے مطابق 39 سالہ کامل حسین، جو ایک جائیداد ایجنٹ اور دو بیٹیوں کے والد ہیں، کی پہلی بیوی اگست 2025 میں زیورات اور رقم لے کر اپنے دوست کے ساتھ چلی گئی تھی۔
A Man from Bangladesh brought his New Wife in Helicopter after his Ex-Wife fled with her Lover, leaving two daughters behind. pic.twitter.com/bwXvwL7CwK
— Joker of India (@JokerOf_India) October 2, 2025
ہیلی کاپٹر کے ذریعے دلہن کی آمد سے پورا گاؤں جمع ہوگیا، لوگ خوشی اور حیرت سے یہ منظر دیکھتے رہے۔
کامل حسین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز خوشگوار انداز میں کرنا چاہتے تھے اور نوپور کی محبت اور حمایت ان کے لیے بہت قیمتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیریوں کا پاکستان کیساتھ لازوال مضبوط رشتہ کبھی کمزور نہیں ہونے دیں گے، ڈاکٹرپیر سید علی رضا بخاری




