اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان طے ہونے والے معاملات پر عملدرآمد کیلئے مہاجر وزراء کا مستعفی پہلا قدم ہے۔ تاہم زرائع بتاتے ہیں کہ مہاجرین وزراء کابینہ سے علیحدگی اختیار کرنے کیلئے تیار نہیں ۔
مہاجر وزراء کے استعفیٰ دینے سے انکار کے بعد عجیب صورتحال پیدا ہو گئی ہے مہاجر وزراء نے جموں وکشمیر ہاوس میں ڈیرے لگا دیئے ہیں۔ زرائع کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے وزراء کو باعزت راستہ استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا تھاجو وزراء نے قبول نہیں کیا۔۔
وزیراعظم انوارالحق نے وزیر لوکل گورنمنٹ راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی کو استعفے دینے پر آمادہ کرنےکیلئے اسلام آباد بلالیا ۔جو وزراء سے رابطے میں ہیں منٹ سماجت کر رہے ہیں ۔۔
ذرائع کے مطابق اگر مہاجرین وزراء استعفے نہیں دیتے تو وزیر اعظم آزاد کشمیر کابینہ توڑ کر ازسر نو کابینہ تشکیل دیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہاجر وزراء میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ایک دو دن میں صورتحال واضع ہونے کے امکانات ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیریوں کا پاکستان کیساتھ لازوال مضبوط رشتہ کبھی کمزور نہیں ہونے دیں گے، ڈاکٹرپیر سید علی رضا بخاری




