کشمیریوں کا پاکستان کیساتھ لازوال مضبوط رشتہ کبھی کمزور نہیں ہونے دیں گے، ڈاکٹرپیر سید علی رضا بخاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سابق رکنِ اسمبلی اور سجادہ نشین درگاہِ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ آزاد کشمیر کی خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی ہماری اولین ترجیح ہے۔

پیر سید علی رضا بخاری کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی صرف ایک جغرافیائی مسئلہ نہیں بلکہ ایمان، غیرت اور شناخت کا معاملہ ہے۔ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دل و جان سے کھڑے ہیں، اور ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان اور کشمیر کا یہ لازوال رشتہ کبھی کمزور نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان طے پانے والا معاہدہ نہایت خوش آئند، مثبت اور دور رس نتائج کا حامل ہے، جس نے امن، تدبر اور باہمی اعتماد کی نئی بنیاد رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کی دوراندیش قیادت اور وژن قابلِ تحسین ہے۔ ان کی قیادت میں ایک مضبوط، متحد، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھی جا رہی ہے، جہاں کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

پیر علی رضا بخاری نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری ڈائیَاسپورا نے ہمیشہ اپنے عزم، اور استقامت سے مسئلۂ کشمیر کو زندہ رکھا ہے — ان کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت جان لے : کوئی نیا ڈرامہ رچانے کی کوشش تباہ کن ثابت ہوگی، ترجمان پاک فوج کا سخت ردعمل

Scroll to Top