مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں میں ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث خودکشی اور معمولی باتوں پر جھگڑے میں ایک دوسرے پر حملے کے واقعات عام ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں سیوا-2 پن بجلی منصوبے کے کیمپ میں پیراملٹری فورس ’’سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورسز‘‘ کے ایک اہلکار کی فائرنگ سے اس کے چار ساتھی ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کی جنگی تیاریاں، 160 سمارٹ اینٹی ایئر فیلڈ ویپنز کی خریداری؛ کیا دہلی 2025 کی شکست بھول گیا؟ ماہرین
یہ واقعہ منگل کی شام ڈیوٹی تبدیل ہونے کے دوران پیرا ملٹری فورس کے اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پیش آیا تھا تاہم فائرنگ کی اصل وجہ اور جھگڑے کی نوعیت سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت اسسٹنٹ کمانڈنٹ انکت کمار پانڈے، سب انسپکٹر لکشمن سنگھ اور کانسٹیبل رفیق احمد اور سندیپ کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ سی آئی ایس ایف کے ہیڈ کانسٹیبل اودیش سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا جس نے سرکاری بندوق سے اپنے ہی ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔سی آئی ایس ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’اودیش کمار کے پاس 150 گولیاں تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی آئی ایس ایف ہیڈکوارٹر نے بھی واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر کے دوران یو این ہیڈکوارٹرز کے باہر کشمیریوں کا شدید احتجاج
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ماضی میں بھی ایسے وقت پیش آتے رہے ہیں صرف 2025 میں 4 واقعات رونما ہوئے جب کہ 2023 سے تاحال سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز، آسام رائفلز اور نیشنل سکیورٹی گارڈ میں 10 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی طرح 2026 میں بھی جولائی کے دوران مغربی بنگال کے مالدا میں ایک بی ایس ایف اہلکار کی فائرنگ سے 2ساتھی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔




