ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کا مطالعہ کرینگے، حماس

قطر اور مصر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی مذاکراتی ٹیم تک پہنچادیا۔

ایک سفارتی ذرائع نے الجزیرہ کو حماس تک مجوزہ معاہدے پہنچنے کی تصدیق کردی۔ رپورٹ کے مطابق حماس کی ٹیم نے ثالثوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ منصوبے کا مطالعہ کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ منصوبے پر حماس کی جانب سے باضابطہ طور پر حمایت یا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ خاتمہ ،ٹرمپ منصوبے کے20نکات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اس سے قبل حماس رہنما کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انہیں ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ تحریری شکل میں موصول نہیں ہوا تاہم ابھی عرب میڈیا نے رپورٹ کیاہے کہ قطر اور مصر نے ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ حماس کی مذاکراتی ٹیم تک پہنچادیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے غزہ امن معاہدے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس پر تمام مسلم اور عرب ملکوں نے اتفاق کیا ہے۔

Scroll to Top