امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو دارالحکومت تہران خالی کرنے کی وارننگ دے دی۔
سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ایران سے کہا تھا کہ نیوکلیئر ڈیل پر دستخط کردیں، انہیں ایسا کرنا چاہیے تھا۔
صدرٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے بارہا کہا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا، انسانوں جانوں کا ضیاع شرم کی بات ہے،ایران کسی صورت نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل ایران جنگ میں شامل ہونے کا عندیہ دیدیا
صدر ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا کہ ہر شخص تہران خالی کر دے۔
اس کے علاوہ کینیڈا میں جی 7 سمٹ کےموقع برطانوی وزیر اعظم کےسا تھ گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو معاہدے پر دستخط کرنے چاہئیں، یقینی بنانے جا رہے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔
امریکی صدرٹرمپ نے پیش گوئی کی ہے کہ ایران ایٹمی ڈیل کر لے گا ۔انہوں نے بتایا کہ برطانیہ سے ٹریڈ ڈیل پر دستخط کر لئے ہیں۔