امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وارننگ کے بعد تہران میں زور دار دھماکے سنے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز ایران کی سرکاری ٹی وی پر بم برسائے تھے جبکہ کئی دیگر مقامات کو بھی نشانہ بنایا تھا جس پر پاسداران انقلاب نے تل ابیب اور حیفہ میں میزائل داغے تھے۔
ایران کی طرف سےداغے گئے میزائلوں اور ڈرونز سے حیفہ ریفائنری شدید متاثر ہوئی تھی اور 3ملازمین بھی ہلاک تھے جس پر ریفائنری کو بند کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ دیدی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہایران سے کہا تھا کہ نیوکلیئر ڈیل پر دستخط کردیں، انہیں ایسا کرنا چاہیے تھا۔
صدرٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے بارہا کہا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا، انسانوں جانوں کا ضیاع شرم کی بات ہے،ایران کسی صورت نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔




