پی ٹی آئی آزادکشمیر مزید دھڑے بندیوں کا شکار،قیوم نیازی مسلم کانفرنس کی بی ٹیم قرار

مظفرآباد:پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر میں دھڑے بندی نمایاں ہوگئی۔مظفرآباد میں ہونیوالاکنونشن لڑائی جھگڑے اور بدنظمی کی نذر ہو گیا،اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق سمیت کئی رہنما شریک بھی نہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے زیراہتمام مظفر آباد میںعمران خان کو رہا کرو کنونشن کا انعقاد کیا گیا لیکن اس کنونشن میں بدنظمی ہوگئی اورمظفرآباد اور دھیرکوٹ کے گروپس نے گالم گلوچ بھی کی۔

کنونشن اور مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب میں اپوزیشن لیڈرخواجہ فاروق سمیت متعدد راہنما شریک نہیں ہوئے جس پر چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں کیونکہ خواجہ فاروق مظفر آباد میں موجود ہونے کے باوجود شریک نہیں ہوئے۔

تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شمائلہ حیدر نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی موجودہ مرکزی تنظیم کو مسلم کانفرنس کی بی ٹیم قرار دیدیا۔

انہوں نے عبد القیوم نیازی کوتحریک انصاف کا صدر تسلیم کرنے سے انکار کیاانکا دعویٰ ہے کہ چیئرمین عمران خان آزاد کشمیر کے معاملات دیکھنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے کشمیر ڈیجیٹل کو بتایا کہ انکی 26 نومبر کے کیس میں تاریخ تھی اس لیے وہ شریک نہیں ہوئے۔ذرائع بتاتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے بعض رہنما عبد القیوم نیازی کو صدر ہی تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اور انکی کسی تقریب میں شرکت نہیں کرتے۔

سردار قیوم نیازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پر پاک فوج کے مورچے میں رہتا ہوں،5مقدمات کے بعد 15دن اپنے گھر رہا کوئی میری طرف نہیں گیا، جنگ کی صورت میں ان کے خاندان اور ایل اوسی پر رہنےو الوں نےبھرپور ساتھ دیا ۔

Scroll to Top