فاروق حیدر تنگ نظر ،متعصب، بے ایمان شخص ، لیڈر نہیں مانتا، مشتاق منہاس

باغ:ممبر کشمیر کونسل ، سابق وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ فاروق حیدر تنگ نظر ،متعصب، بے ایمان شخص ہیں، میں انہیں لیڈر نہیں مانتا، فاروق حیدر نے ہی باغ میں دل کا ہسپتال نہیں بننے دیا۔

باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ فاروق حیدر میرے لیڈر تھے  لیکن ان کا دل باغ کے اس ہسپتال کے لیے نہیں کھلا۔ بہت تنگ نظری اور تعصب کا مظاہرہ کیا، دکھی دل کے ساتھ کہہ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:فاروق حیدر بھارتی ایجنٹ ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے سہولت کار ہیں، اینکر مجتبیٰ بٹ کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ وہ میرے قائد رہے، ابھی بھی قائد ہیں، لیکن پتا نہیں یہ بغض اور تعصب ان کا باغ کے عوام کے لیے تھا یا پتا نہیں اس ہسپتال کے لیے تھا کہ جب بھی ہم نے بات کی، انہوں نے کہا لے لو باغ ہسپتال۔

مشتاق منہاس کا کہنا تھا کہ یہ تنگ نظری کا مظاہرہ، یہ میرے دل کے اندر لگی ہوئی ہے یہ بات۔ پانچ سال لڑتا رہا، یہ سارے لوگ موجود ہیں اور اس چیز کے گواہ ہیں۔ کابینہ کے اندر، اسمبلیوں کے ایوانوں میں میں اس باغ ہسپتال کے لیے لڑا ہوں، اس لیے کہ یہ ہمارا خواب ہے اور مجھے جواب ملتا تھا کہ جی پہلے میڈیکل آفیسر پورے کرا لیں، بعد میں آپ باغ کا ہسپتال بنانا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کہا کہ بھائی اب بجٹ بھی پورا ہے، اب تو دے دیں۔ فاروق نے کہاکہ نواز شریف سے کہیں کہ وہ آپ کو بنا کر دیں اور نواز شریف میرا قائد تو اس وقت جیل میں تھا۔یہ ان حالات سے ہم گزرے ہیں۔

سابق وزیر حکومت کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ایسے مذاق والی بات نہیں ہے، یہ اندر دل کی باتیں ہیں۔ میں آج خوش اس لیے ہوں کہ اس وزیراعظم کے ساتھ اس کے ہمنواکون تھے؟ ہم اس کے ساتھ محبت کرنے والے لوگ تھے۔ ہم اس کو اپنا قائد تسلیم کرتے تھے۔ لیکن باغ کے لوگوں کے لیے اس کے دل میں کوئی نرمی نہیں تھی، کوئی اخلاص نہیں تھا، کوئی محبت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:فاروق حیدر اقتدار کے پوچاری، کرسی نہ ملنے پر حواس کھو بیٹھے، شہریوں نے کٹا چٹھا کھول دیا

انہوں نے کہا کہ آپ سوچیں کہ اعلان نواز شریف نے کیا ہو، نواز شریف کے نام سے ہسپتال منسوب ہو، آپ کا ترقیاتی بجٹ9 ارب سے 25 ارب ہو گیا ہو لیکن آپ چند کروڑ سے، بڑی مشکل سے ایک دفعہ منت کر کے میں باغ لایا انہیں۔ میں نے کہا جی کوئی لوگوں کو دکھانے کے لیے کچھ کر لیں تو بڑی سرد مہری کے ساتھ ہمارے سابق قائد نے ایک وہاں ایک سنگِ بنیاد رکھا، وہ عبرت کے لیے ادھر موجود ہے۔

مشتاق منہاس نے کہا کہ میں گزارش کروں گا اپنے پرائم منسٹر سے کہ وہ جو 2021 کی تختی لگی ہوئی ہے، مسلم لیگ کے کارکن اپنی لاتوں سے اس کو توڑ کر پھینکیں گے اور نیا آپ بنائیں گے، اور جب بنے گا ہمیں ایسی جعلی اور بے حسی اور بے ایمانی کے ساتھ کی گئی کارروائی سے ہم کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے۔

مشتاق منہاس نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ  ہماری کسی کے ساتھ کوئی رشتہ داری نہیں ہے، ہماری کمٹمنٹ جناب وزیراعظم( افتخار گیلانی) ان لوگوں کے ساتھ ہے، باغ کے لوگوں کے ساتھ ہے، ہماری کوئی رشتہ داری نہیں۔ جو باغ کے لوگوں کے لیے اگر آپ کے دل میں دردِ دل ہواور آپ نے پہلے دن مجھے فون کر کے کہاکہ جب میں نے آپ کو بھیجا کہ یہ ہمارا ایک ہسپتال ہے، تو رات ڈیڑھ بجے آپ کا میسج آ گیا کہ مشتاق بھائی یہ انشاءاللہ میں آپ کو یہ ہسپتال بنا کے دوں گا۔ اب بنے یا نہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے وزیراعظم افتخار گیلانی کا اخلاص یہ ساری زندگی یاد رہے گا اور باغ کے لوگوں کو یاد رہے گا۔ لیکن جس قائد کے پاس میں 175 مرتبہ گیا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:باغ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے، عوام کیلئے ہر حد تک جائیں گے،مشتاق منہاس

 مشتاق منہاس نے کہا کہ میرا وقت بھی گزر گیا، وقت ان کا بھی گزر گیا۔ آج آپ دیکھیں وہ کہاں پر ہیں اور ہم پھر کہاں پر ہیں، ہم پھر ادھر بیٹھے ہوئے ہیں۔ آپ کو وہ نظر نہیں آئیں گے اب۔ ہم کسی ایسے لیڈر کو نہیں مانتے جو زبان کے ساتھ اظہار کرے لیکن دل کے ساتھ تعصب کا مظاہرہ کرے۔

یاد رہے کہ مشتاق احمد منہاس راجہ فاروق حیدر کی کابینہ میں وزیر اطلاعات رہے ہیں۔