راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) راولاکوٹ کے علاقے کھڑک میں مقامی تاجر سردار طاہر کی مارکیٹ کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق دہشتگرد ایکشن کمیٹی کے مسلح گروہ نے مارکیٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔
سردار طاہر کی مارکیٹ پر حملے کا افسوسناک واقعہ گزشتہ رات تقریباً 11 بجے پیش آیاجس میں خود ساختہ بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمرنذیر کشمیری کا دھرنے کی سکیورٹی پر مامور دہشتگردوں کی موجودگی کا اعتراف
تاجر سردار طاہر کا کہنا تھا کہ اسے اور دیگر مقامی تاجروں کو کچھ عرصے سے مسلح جتھے کے کارندے دکان کھولنے پر دھمکیاں دے رہے تھے۔
سردار طاہر نے کہا کہ دھمکیوں کا مقصد تاجروں کو ریاست کی حمایت ترک کرنے پر مجبور کرنا تھا جب میں نے ان کی بات رد کی تو انہوں نے دھماکہ خیز مواد لگا کر دکان اڑانے کی کوشش کی۔
راولاکوٹ پولیس مجرموں کی گرفتاری کیلئےان کے تعاقب میں مصروف ہے، راولاکوٹ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے اپنی حالیہ متفقہ قرارداد میں کالعدم کمیٹی سے وابستہ مسلح جتھوں کی پُرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دہشتگردایکشن کمیٹی کے قریبی ساتھی حماس کا بھی لاتعلقی کا اعلان
قانون ساز اسمبلی نے مسلح جتھے ختم کرنے اور غیر قانونی اسلحہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اسمبلی کی قرارداد میں کہا گیا کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
اسمبلی کی قرارداد سیکورٹی اداروں کیلئے واضح ہدایات دے چکی ہے جبکہ آزاد کشمیر پولیس اس مسلح جتھے کیخلاف پرعزم طریقے سے مصروف عمل ہے۔




