اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)صدر استحکامِ پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردارتنویر الیاس خان نے سردار محمد نوازخان کی وفات پردلی دکھ کا اظہارکیا۔
سابق وزیراعظم نے سابق صدارتی مشیر اور آئی پی پی رہنما سردار عنایت اللہ عارف کے سسر، کیپٹن بوستان خان کے داماد اورسردار محمد نواز خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے نوٹیفکیشن پرعملدرآمد چیلنج بن گیا
اپنے تعزیتی بیان میں سردار تنویر الیاس خان نے سردار عنایت اللہ عارف سمیت مرحوم کے اہل خانہ اور دیگر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی عزیز کی جدائی ایک ناقابلِ تلافی نقصان اور اہل خانہ کیلئے بڑا صدمہ ہوتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم کانفرنس کی آزادکشمیر، پاکستان اور بیرونِ ملک تمام تنظیمیں تحلیل
مرحوم کی وفات پر ان کے جذبات اور ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔
سردار تنویر الیاس خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سردار محمد نواز خان کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔




