عمرنذیر کشمیری کا دھرنے کی سکیورٹی پر مامور دہشتگردوں کی موجودگی کا اعتراف

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)دہشتگرد کالعدم ایکشن کمیٹی کے سرغنہ عمر نذیر کشمیری نے اپنے دھرنے کی سکیورٹی پر مامور دہشتگردوں کی موجودگی کا اعتراف کرلیا۔
راولاکوٹ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمرنذیر کشمیری کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان میں بھارتی پراکسیز کا حصہ بننے والے آج وہ بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
عمر نذیر کشمیری کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے چاروں اطراف میںا ن کے ساتھ مسلح افراد موجود ہیں جو ان کی حفاظت کررہے ہیں ۔