نیلم(راجہ ساجد) نیلم ویلی میںضلعی انتظامیہ کی جانب سے دہشتگرد ایکشن کمیٹی کے انتشاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔
کریک ڈائون سے قبل کئی سرگرم فسادی رپوش ،سوشل میڈیا پر فیک اکاؤنٹس سے انتشار پھیلانے کی کوششیں ، دہشتگرد تنظیم ایکشن کمیٹی کے انتشاریوں کو عوام کی طرف سے بھی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح نیلم ویلی میں دہشتگرد تنظیم ایکشن کمیٹی کے فسادیوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران متعدد شرپسند عناصر کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ: دہشتگرد تنظیم ایکشن کمیٹی کا مقامی مارکیٹ پر حملہ، بارودی مواد سے نشانہ بنا ڈالا
پولیس کی جانب سے ایف آئی آرز میں مطلوب شرپسندوں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
متعدد متحرک انتشاری عناصر قانون کے گھیرے میں آنے کے خوف سے روپوش ہو گئے جبکہ دور دراز علاقوں میں شرپسندانہ سرگرمیاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی ناموں سے اکاؤنٹس بنا کر شرپسند عناصر کی جانب سے ٹرولنگ کی جارہی ہے۔
ریاستی اداروں ،سیاسی جماعتوں اور عمائدین کیخلاف نفرت انگیز پروپیگنڈہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عوامی حلقوں کی جانب سےدہشتگرد تنظیم ایکشن کمیٹی کے انتشاری بیانئے کومکمل طور پر مستردکر دیا گیا ۔
دہشتگرد تنظیم کی جانب سے دی گئی کسی بھی ہڑتال یا احتجاج پر کسی قسم کی حمایت نہیں مل رہی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دہشتگردایکشن کمیٹی کے قریبی ساتھی حماس کا بھی لاتعلقی کا اعلان
ذرائع کے مطابق دہشتگرد تنظیم کی جانب سے زبردستی بازار، سڑکیں، کاروباری مراکز بند کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہیں۔
عوامی حلقوں کی جانب سے حقوق کی آڑ میں ریاست مخالف اور اداروں کیخلاف ان کے نفرت انگیز بیانئے سے مکمل اظہار لاتعلقی کیا جا رہا ہے۔
شرپسند عناصر اب سیاسی جماعتوں کے قائدین صحافیوں اور سنجیدہ مکاتب فکر کو گالم گلوج کے ساتھ جعلی اکاؤنٹس سے جان سے مارنے دھمکیاں دینے پر اترآئے ہیں۔
عوامی، سیاسی حلقوں نے ان شر پسند عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ریاست گیر آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیاہے۔




