مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر حکومت نے بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کے مسائل کے حل کیلئے اوورسیز کمیشن کی ازسرِنو تشکیل دے دی ہے، جس کے تحت وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کو کمیشن کا چیئرمین جبکہ عرفان الحق کو وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے 27 نومبر 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے آزاد جموں و کشمیر اوورسیز کمیشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 3(2) کے تحت کمیشن کی نئی تشکیل کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخار گیلانی کا دورہ باغ ، فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے، ڈی سی ممتاز کاظمی
نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ محمد آصف، چوہدری رخسار احمد اور محترمہ عصمت شائستہ تبسم کو کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چیف سیکریٹری آزاد کشمیر، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری قانون، انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکریٹری صنعت، معدنی وسائل و محنت اور ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ داخلہ بھی کمیشن کے ارکان ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کمشنر کی تقرری اوورسیز کمیشن کی سفارشات پر علیحدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کی جائے گی۔
حکومت نے اس نوٹیفکیشن کے ذریعے 14 جنوری اور 6 فروری 2026 کو جاری کئےگئے سابقہ نوٹیفکیشنز بھی فوری طور پر منسوخ کر دئیےہیں۔
یہ بھی پڑھیں:6سال سے زیرالتواء سی ایم ایچ فلائی اوور 2ماہ میں مکمل ،وزیراعظم افتخار گیلانی نے تاریخ رقم کردی
کمیشن کا بنیادی مقصد بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کے مسائل اور معاملات کے حل کیلئےکام کرنا ہے۔





