مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد کشمیرافتخار گیلانی کی بڑی کامیابی،6 سال سے زیر التواء سی ایم ایچ چوک فلائی اوور منصوبےکو 2ماہ میں مکمل کروا کر افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب میں سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزراء حکومت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر، راجہ ریاست اور عمیر نعیم ودیگر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کی وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اہم ملاقات
تقریب آمد پر شہریوں کی جانب سے وزیر اعظم افتخار گیلانی کا فقید المثال استقبال کیا گیا ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے منصب سنبھالتے ہی فلائی اوور منصوبہ 45 روز میں ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ افتخار گیلانی نے متعدد بار موقع پر پہنچ کر منصوبے سے متعلق تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔
سی ایم ایچ فلائی اوور کی تکمیل مظفرآباد کے شہریوں کیلئےبڑی خوشخبری ہے۔اس منصوبے کی تکمیل سے سی ایم ایچ چوک پر ٹریفک جام سے شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔
شہریوں کی جانب سے وزیراعظم افتخار گیلانی کو منصوبے کی تکمیل پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معاشی خوشحالی کے نئے راستے کھولنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی،افتخار گیلانی
اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ وزیراعظم افتخار گیلانی کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کیلئےعملی اقدامات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ سی ایم ایچ فلائی اوور کا سنگ بنیاد سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے رکھا تھا اس کے بعد پی ٹی آئی کے 4وزرائے اعظم تبدیل ہوئے لیکن یہ فلائی اوور تعمیر نہیں ہو سکا تھا۔
فلائی اوور مکمل نہ ہونے پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ،وزیراعظم افتخار گیلانی نے اقتدار سنبھالتے ہی سی ایم ایچ فلائی اوور مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔




