جہلم ویلی، زویا خان کا دہشت گرد تنظیم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

 جہلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل) زویا خان دختر محمد آصف خان نے اپنے ویڈیو بیان میں دہشت گرد تنظیم ایکشن کمیٹی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کمیٹی حق اور سچ کے راستے پر تھی وہ اس کے ساتھ کھڑی رہیں، تاہم ریاست مخالف سرگرمیوں، خون ریزی اور انتشار میں ملوث ہونے کے بعد انہوں نے خود کو اس اس کمیٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

 زویا خان نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اب ان کا دہشت گرد تنظیم ایکشن کمیٹی یا اس کی کسی بھی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے دوستوں اور جاننے والوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس گروہ سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردتنظیم ایکشن کمیٹی کیساتھ روابط، میئرراولاکوٹ عبدالنعیم خان عہدے سے برطرف

زویا خان نے سوشل میڈیا پر ان کے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ان اکاؤنٹس سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز اور دیگر مواد سے ان کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ اس مواد کی ذمہ دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگرد ایکشن کمیٹی بچوں کا مستقبل تباہ کررہی ہے،کونسلرنور حسین کا علیحدگی کا اعلان، بیان حلفی سامنے آ گیا

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان کے دوران پاکستان زندہ باد اور آزاد کشمیر پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔