راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)صدر آزاد جموں و کشمیر نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990ء کی دفعہ 23 کی ذیلی دفعہ 2 کے تحت میئر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ عبدالنعیم خان کوعہدے سے برطرف ، میونسپل کارپوریشن کی رکنیت بھی ختم کر دی ۔
حکومتی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالنعیم خان کیخلاف دہشتگرد تنظیم ایکشن کمیٹی کے ساتھ روابط اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر برطرفی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: سرکاری تعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی، طلبہ کو گرم لباس پہننے کی اجازت
نوٹیفکیشن میں مذکورہ میئر کی برطرفی دہشتگردوں سے راوبط اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بنیادی وجہ قرار دی گئی ہے ۔
حکومت نے عبدالنعیم خان کو میئر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے عہدے اور میونسپل کارپوریشن کی رکنیت سے فارغ کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:400 سے زائد مہاجر خاندانوں کو مالکانہ حقوق کب ملیں گے؟ معاملہ اسمبلی تک پہنچ گیا
حکومتی فیصلے کے بعد راولاکوٹ کی بلدیاتی سیاست میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔




