بدنام زمانہ دہشتگرد غازی شہزاد بھی کالعدم ایکشن کمیٹی کا آلہ کار نکلا،افغانستان میں روپوش دہشتگرد غازی شہزاد نے دہشتگردوں کیساتھ آزادکشمیر میں انٹری دیدی، عوامی تشویش میں اضافہ،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ناگزیر قرار دیدیا۔
راولاکوٹ جیل سے فرار ہونے کے بعد دہشتگرد شہزاد افغانستان میں جا کر روپوش ہو گیا تھا جہاں سے وقتاً فوقتاً اس کے ریاست پاکستان اور اداروں کیخلاف ویڈیو بیان سامنے آتے رہے اور اس نے کئی بار آزادکشمیر کے عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں:دہشتگرد ایکشن کمیٹی ضد چھوڑ کر پیچھے ہٹے، ثاقب مجید کا دوٹوک پیغام
اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دہشتگرد درجنوں دہشتگردوں کے ہمراہ موجود ہے اور دعویٰ کررہا ہے کہ ہم پاکستان کی فورسز کو جواب دینگے،دہشتگرد غازی شہزاد نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں کو بچانے کیلئے ا ن سے لاتعلقی کا بھی دعویٰ کیا ہے لیکن ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے پاس اس کی دہشتگردی اور ان کے آپس میں رابطوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
یقیناً راولاکوٹ کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے کیونکہ کالعدم ایکشن کمیٹی پہلے بھی نوجوانوں کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھا چکی ہے، آزادکشمیر کے عوام کا مطالبہ کے ان دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جائے تاکہ امن قائم ہوسکے۔
گزشتہ دنوں غازی شہزاد کی کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں کیساتھ آڈیو بھی سامنے آچکی ہے جس میں اسلحہ سپلائی کی باتیں کی جا رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:عوامی حقوق کے نام پر ریاست میں دہشتگردی،دہشتگرد ایکشن کمیٹی کا گھنائونا چہرہ بے نقاب
غازی شہزاد کی انٹری سے یہ بھی سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا اس کے ساتھ موجوددہشتگرد کون ہیں اور یہ کس قسم کا کھیل رچایا جا رہا ہے۔دہشتگرد ایکشن کمیٹی نے کئی بار دہشتگردی کی لیکن فورسز نے خواتین اور بچوں کی وجہ سے آپریشن سے گریز کیا لیکن اب عوامی مطالبہ سامنے آرہا ہے کہ آپریشن کیا جائے۔




