دہشتگرد ایکشن کمیٹی کو ضلع کوٹلی میں بڑا جھٹکا لگا ہے جہاں دہشتگرد تنظیم کے 4فعال ممبران نے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے،کھوئی رٹہ سے چیئرمین راجہ جمیل،کوٹلی راجد ہانی سے نثاراحمد،ڈھیری باغ کھوئیرٹہ سے بلال شوکت اور سہنسہ سے پرویز حسین نے علیحدگی کا اعلان کیا۔
ضلع کوٹلی،تحصیل کھوئی رٹہ ڈاکخانہ سیری، گاؤں خانپور سے تعلق رکھنے والے چیئرمین راجہ جمیل نے کہا کہ میں ایکشن کمیٹی کے ہر جلسے، ہر میٹنگ اور ہر جگہ پُرامن طریقے سے جاتا رہا ہوں اور بھرپور سپورٹ کرتا رہا ہوں جس دن دیکھا کہ ایکشن کمیٹی پُرامن نہیں رہی، انہوں نے جتھے کی شکل میں اپنے مفاد کی خاطر فساد کی کوشش کی، اب یہ مسلح جتھا بن چکا ہے.
یہ بھی پڑھیں:دہشتگرد شہزاد کی دہشتگرد کمیٹی کے ممبرامتیا ز اسلم کیساتھ رابطوں کے بعد راولاکوٹ میں انٹری،بھارتی ایجنڈا بے نقاب
انہوں نے کہا کہ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کو چھوڑنا ہی چاہتا ہوں اور اس جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے دور ہونا ہی چاہتا ہوں۔ لہٰذا اس بات پر میں معذرت کرتا ہوں ۔پاکستان زندہ باد، کشمیر پائندہ باد
راجد ہانی کوٹلی سے تعلق رکھنے والے نثار احمد نے کہا کہ پہلے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ تھا، جب عوامی ایکشن کمیٹی عوامی مطالبات کو لے کر نکلی تھی۔ جب سے عوامی ایکشن کمیٹی ریاستی اداروں کے خلاف، پاکستان کے خلاف اور مہاجرین کی 12 سیٹوں جیسے ذاتی مطالبات کو لے کر نکلی ہے، اور جب سے اسے کالعدم قرار دیا ہے، اس کے بعد سے میرا عوامی ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاکستان زندہ باد، آزاد کشمیر زندہ باد۔
ڈھیرباغ کھوئیرٹہ سے تعلق رکھنے والے بلال شوکت نے کہا کہ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے جلسوں میں شامل ہوتا رہاہوں لیکن اب یہ اسلحہ سے لیس جتھا بن چکا ہے،اب میں اس سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں
ہم کسی بھی ادارے، اپنی حکومت یا کسی چیز کے خلاف بالکل کوئی سرگرمی کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی اس چیز کو کبھی ہم نے پہلے پسند کیا اور نہ ہی انشاء اللہ اس کے بعد ہم اسے پسند کرنے لگے ہیں۔
آج سے میرا کالعدم ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ آج کے بعد میرا ان کے قول و فعل سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان زندہ باد، آزاد کشمیر پائندہ باد، پاک فوج زندہ باد۔
یہ بھی پڑھیں:تمام حدیں پار ،دہشتگرد ایکشن کمیٹی کے جتھوں نے ریاست کیخلاف اسلحہ اٹھا لیا، دھمکیاں،عوام نے آپریشن ناگزیر قرار دیدیا
تحصیل سہنسہ سے تعلق رکھنے والےپرویز حسین کا کہنا تھا کہ جب سے تنظیم بنی، ایکشن کمیٹی کا میں ممبر تھا جب جائز مطالبات تھے؛ آٹا، بجلی اور دیگر چیزیں۔ جب سے انہوں نے دیگر 12 سیٹیں اور دیگر ناجائز مطالبات کیے اور گورنمنٹ نے کالعدم قرار دیا ہے، کالعدم تنظیم کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہیں ہے، نہ ہی میرا اس کے ساتھ کوئی تعلق ہوگا آج کے بعدیہوگا۔




