بھمبرسماہنی (کشمیر ڈیجٹیل)آئی جی پولیس آزادکشمیرکے احکامات پرپولیس کی کھلی کچہری ،ایس پی ندیم عارف کی سماہنی میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے، موقع پر احکامات جاری ۔
ایس پی ندیم عارف نے سماہنی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس کے دوران انہوں نے براہِ راست سائلین سے ملاقات کی اور عوامی مسائل و شکایات تفصیل سے سنیں۔
شہریوں نے اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا، جن پر ایس پی ندیم عارف نے توجہ دیتے ہوئے متعلقہ امور کے حل کے لیے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔
یہ بھی پڑھیں :بھمبر میں ہیوی ڈمپرز اور ٹریکٹر ٹرالیوں کا داخلہ بند، دفعہ 144 نافذ
ایس پی ندیم عارف نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی، پولیس اور شہریوں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں :لیپہ ویلی کے دیرینہ مسائل کا حل، وزیراعظم نے کھلی کچہری میں بڑے اعلانات کر دیئے
ایس پی نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔
کھلی کچہری کے انعقاد کو شہریوں نے براہِ راست اپنی شکایات اعلیٰ پولیس افسر تک پہنچانے کا ایک مؤثر ذریعہ قرار دیا۔




