مظفرآباد( کشمیر ڈیجٹیل )شہر میں نمازِ فجر کے وقت اچانک آتشزدگی کے واقعے نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
سی ایم ایچ فلائی اوور کے قریب واقع ایک نجی کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں :ترکیہ ، اسٹیل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سے 16افراد جاں بحق
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں سی ایم ایچ فلائی اوور کے قریب ایک پرائیویٹ کمرے میں نمازِ فجر کے وقت اچانک آگ لگ گئی۔
آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھ کر علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر شہریوں میں بھی بے چینی پائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :سکولوں میں 100 فیصد نتائج کا ہدف، سیکرٹری تعلیم کا بڑا اقدام
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی، تاہم آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔




