اسلام آباد( کشمیر ڈیجٹیل )حکومتی اتحاد میں شامل اہم رہنماؤں کے درمیان لفظی گولہ باری پر مسلم لیگ (ن) بھی میدان میں آگئی۔
رانا ثنا اللہ نے بلاول بھٹو زرداری اور محسن نقوی کو ایک ہی گھر کے دو بھائی قرار دیتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کو معاملہ سلجھانے کا مشورہ دے دیا۔
مشیر وزیراعظم کاکہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے سرعام ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی مناسب نہیں، باہمی اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں :نئے صوبوں اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی، رانا ثناء اللہ
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک ہی گھر کے افراد اور آپس میں بھائیوں کی حیثیت رکھتے ہیں، جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری ان کے والد کی طرح ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جاری بیان بازی سے گریز کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے تجویز دی کہ صدر آصف علی زرداری دونوں کو اپنے پاس بٹھا کر سمجھائیں کہ عوامی سطح پر اس نوعیت کی گفتگو مناسب نہیں۔
یہ بھی پڑھیں :راناثنا نے پاکستان میں مہنگائی کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دے دیا
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو اپنے معاملات باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے حل کرنے چاہئیں، تاکہ سیاسی ماحول میں تلخی پیدا نہ ہو اور اتحادیوں کے درمیان ہم آہنگی برقرار رہے۔




