لاہور ( کشمیر ڈیجٹیل)محبت، امن، مزاحمت اور امید کے استعارے، اردو ادب کے عظیم انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی یادیں آج بھی اہلِ ادب کے دلوں میں زندہ ہیں۔
ے قلم سے نکلنے والے الفاظ نے نہ صرف اردو شاعری کو نئی جہت عطا کی بلکہ دنیا بھر میں مظلوموں کی آواز بن کر گونجتے رہے۔
فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے، تاہم ان کی شاعری اور فکری جدوجہد آج بھی زندہ ہے۔
فیض احمد فیض کی برسی کے موقع پر ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات، سیمینارز اور تعزیتی ریفرنسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جہاں ادبی شخصیات، دانشور اور مقررین ان کی ادبی خدمات، انقلابی فکر اور اردو ادب کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں ماسکو : کلام اقبالؒ کی گونج، روسی طلباء کی اردو شاعری نے شرکاءکے دل جیت لئے
فیض احمد فیض 13 فروری 1911ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی شاعری میں محبت، انسان دوستی، آزادی، سماجی انصاف اور طبقاتی نابرابری جیسے موضوعات کو منفرد انداز میں پیش کیا۔
کلام محض جذبات کی ترجمانی نہیں بلکہ جبر کے خلاف مزاحمت اور بہتر مستقبل کی امید کا پیغام بھی ہے۔فیض احمد فیض نے اردو شاعری کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
شعری مجموعوں میں نقشِ فریادی، دستِ صبا، زنداں نامہ، دستِ تہِ سنگ، سرِ وادیٔ سینا، شامِ شہرِ یاراں اور میرے دل میرے مسافر نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں سکولوں میں 100 فیصد نتائج کا ہدف، سیکرٹری تعلیم کا بڑا اقدام
شاعری کے ساتھ ساتھ فیض نے نثر کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ میزان، صلیبیں مرے دریچے میں، متاعِ لوح و قلم، ہماری قومی ثقافت اور ماہ و سالِ آشنائی ان کی نثری خدمات کا اہم سرمایہ ہیں.
فیض احمد فیض کو ان کی ادبی اور عالمی خدمات کے اعتراف میں متعدد ملکی و غیر ملکی اعزازات سے نوازا گیا۔ وہ ایشیا کے پہلے شاعر تھے جنہیں لینن امن انعام سے سرفراز کیا گیا۔
ان کی شاعری نے سرحدوں سے ماورا ہو کر دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کی اور آج بھی ان کا کلام نئی نسل کے لیے فکر، شعور اور امید کا سرچشمہ ہے۔
20 نومبر 1984ء کو 73 برس کی عمر میں فیض احمد فیض اس جہانِ فانی سے رخصت ہوگئے، مگر ان کے الفاظ آج بھی زندہ ہیں۔ ان کی شاعری اس حقیقت کی گواہ ہے کہ عظیم تخلیق کار جسمانی طور پر دنیا سے چلے جانے کے باوجود اپنے فن اور فکر کے ذریعے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔




