اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت مالی معاونت کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اب 45 سال یا اس سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین بھی پروگرام میں شامل ہو سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں :بی آئی ایس پی سہ ماہی قسط جاری،رقوم مستحق خواتین کے اکاؤنٹس میں منتقل
چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ بی آئی ایس پی بورڈ نے 45 سال یا اس سے زائد عمر کی ان خواتین کو پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے جن کی کبھی شادی نہیں ہوئی۔
روبینہ خالد نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد ایسی خواتین بھی مالی معاونت کی اہل ہوں گی، تاہم انہیں پروگرام میں شمولیت کے لیے مقررہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :مظفرآباد : بی آئی ایس پی کے تحت 22ہزار خاندانوں میں رقم تقسیم
اقدام کا مقصد مالی مشکلات کا شکار غیر شادی شدہ خواتین کو بھی سماجی تحفظ کے دائرے میں لانا اور انہیں حکومتی مالی معاونت کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
چیئرپرسن نے کہا کہ یہ وہ خواتین ہوں گی جن کی کبھی شادی نہیں ہوئی، اب یہ خواتین بھی مقررہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کی صورت میں بی آئی ایس پی سے مالی معاونت حاصل کر سکیں گی۔




