راولپنڈی ٹیسٹ،پاکستانی بولرز کا جادو چل گیا،سری لنکن ٹیم 98رنز پر ڈھیر

پاکستانی بولر کی تباہ کن بولنگ کے سامنے سری لنکن ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم  98 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

رضا اللہ ، محمد عباس اور عامر جمال نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، ثاقب خان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ نے آدھی ٹیم کو 50 رنز سے پہلے ہی پویلین پہنچادیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی نے سابق آسٹریلوی کرکٹر کو پاکستان ویمنز ٹیم کاہیڈ کوچ مقررکردیا

پسیندوسوریابندارا 4، دنیش چندی مل7 رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کمندومینڈس 8، لاہیروادار 4 اور دھننیجا ڈی سلوا ایک رن بنا کر پویلین لوٹے، سری لنکا کی جانب سے کوشال مینڈس نے 32 اور سونل دینوشا 21 رنز بن کر نمایاں رہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے عرفات منہاس کی جگہ عامر جمال کو شامل کیا ہے، جبکہ سری لنکا نے پربتھ جے سوریا کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ بارش اور خراب روشنی کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

 اس میچ میں پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 434 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی، جس کے جواب میں سری لنکا نے 446 رنز بنائے، جبکہ پاکستان نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 284 رنز بنائے تھے۔ یوں سیریز فی الحال صفر صفر سے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2035تک ورلڈکپ اور دیگر ایونٹس کہاں ہوں گے، شیڈول جاری

دوسرے ٹیسٹ کے لیے راولپنڈی کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار قرار دی جا رہی ہے، جہاں ابتدائی 2 روز بلے بازوں کو مدد ملنے کا امکان ہے، تاہم بعد میں اسپنرز کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔

 پاکستان کی جانب سے سعود شکیل گزشتہ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 90 سے زائد رنز بنا کر نمایاں رہے تھے، جبکہ سری لنکا کو کپتان کوشل مینڈس اور دھننجایا ڈی سلوا سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

پاکستان اسکواڈ

 بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد طہٰ، محمد طیب عارف، اذان اویس، غازی غوری (وکٹ کیپر)، عامر جمال، محمد عباس، ثاقب خان، رضا اللہ

سری لنکا اسکواڈ

کوشل مینڈس (کپتان اور وکٹ کیپر)، دیموتھ چندیمل، دھننجایا ڈی سلوا، کامندو مینڈس، دنیش چندیمل، پسندو سوریا بندارا، سونل دینوشا، ملان پریانا تھایا، لہرو کمارا، اسیتھا فرنینڈو، پربتھ جے سوریا