وادی نیلم، لکڑی کی سمگلنگ پر 2ملزمان کو قید کی سزا، بھاری جرمانہ

مظفرآباد: فاریسٹ پروٹیکشن آفیسر و مجاز مجسٹریٹ ثاقب محمود عباسی نے جنگلات کو نقصان پہنچانے اور لکڑی کی سمگلنگ کے کیس میں 2 ملزمان کو سزا سنا دی۔

 ملزم الطاف ولد ہدایت اللہ کو ایک ماہ جبکہ اعانت  جرم کے مرتکب تنویر ولد رحمت اللہ کو 7روز قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چکار میں لکڑی کی غیر قانونی ترسیل کا بھانڈا پھوٹ گیا، رات گئے ایکشن ، گاڑی ضبط

 عدالت نے ملزم الطاف کو ایک لاکھ 57 ہزار 960 روپے بطور نقصان جنگل جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

یہ فیصلہ مقدمہ عنوانی محکمہ جنگلات بنام الطاف وغیرہ میں سنایا گیا ہے۔ یہ ملزمان نیلم ویلی میں لکڑی کی اسمگلنگ میں ملوث تھے، جن کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔

 دونوں ملزمان سنٹرل جیل راڑہ میں سزا کاٹیں گے۔

یاد رہے کہ لکڑی کی سمگلنگ پر اس سے قبل بھی ملزمان کو عدالتوں سے سزا ہوچکی ہے، اس کے باوجود ملزمان جنگل کونقصان پہنچانے اور لکڑی کی سمگلنگ سے باز نہیں آتے ہیں۔

گزشتہ سال سبز درخت کرنے پر فاریسٹ مجسٹریٹ عدالت نیلم ثاقب محمود نے ایک ملزم کو  30 درخت لگانے اور انکی 10سال تک حفاظت کرنے کی سزا دے سنا ئی تھی جبکہ ملزم پر 15ہزار280روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ جنگلات نے کائل کی لکڑی کی سمگلنگ ناکام بنا دی، گاڑی ضبط

عدالت نے اس فیصلے کے تحت فاریسٹ گارڈز کو نگران مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ وہ ہر ماہ مجسٹریٹ عدالت میں رپورٹ جمع کرائیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ درختوں کی حفاظت اور نگہداشت مناسب طور پر ہو رہی ہے۔