آزاد کشمیرکے شہریوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعظم میاں شہبازشریف کو کامسلم دنیا کی500 بااثرشخصیات میں سرفہرست آنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
شہریوں نے پاکستانی عسکری وسیاسی قیادت کامسلم دنیا کی500 بااثرشخصیات میں سرفہرست آناقوم کیلئےباعث فخر قراردیدیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
مظفرآباد، جہلم ویلی، نیلم ویلی،میرپور،کوٹلی ، بھمبر،راولاکوٹ، سدھنوتی اورباغ سمیت آزاد کشمیرکےدیگرشہروں کےعوام نےکہاکہ پاکستان کی عسکری وسیاسی قیادت کوعالمی اعزازملنے پرہرپاکستانی اورکشمیری کاسر فخر سے بلند ہوا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی عسکری وسیاسی قیادت کی مؤثرپالیسیوں اورسفارتی کوششوں کوعالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے،پاکستانی پاسپورٹ کوعالمی سطح پرملنے والی عزت وتوقیرعسکری قیادت کی مؤثر سفارت کاری کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کومشترکہ پلیٹ فارم پرمتحد کرنےکیلیے پاکستان کی عسکری قیادت کی کوششیں قابل تحسین ہیں ،عالمی اعزاز پاکستانی عسکری وسیاسی قیادت کی مشترکہ کاوشوں اورمؤثرحکمت عملی کا اعتراف ہے۔
یاد رہے کہ اردن کے تحقیقی ادارے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر (RISSC) نے دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی سالانہ فہرست دی مسلم 500 کا 2027 ایڈیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، صدر زرداری
اٹھارہویں سالانہ اشاعت میں پہلی مرتبہ پانچ عالمی رہنماؤں کو مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن دی گئی ہے جن میں وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف،،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان شامل ہیں۔
پاکستان سے مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن بھی 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔




