انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف جیت کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے جارحانہ جشن اور نامناسب اشاروں پر کرکٹ حلقوں میں کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔
بھارت کی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایشیا کپ کی فتح کا جشن انتہائی نامناسب انداز میں منایا، بھارتی میڈیا نے بھی جشن کو جارحانہ قرار دیا، بھارتی کھلاڑیوں کے جشن کے انداز کو سوشل میڈیا پر اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ساف فٹبال چیمپئن شپ ، شاہینوں نے ڈھاکا فتح کرلیا، فائنل میں بھارت سے ٹاکرا
پاکستان کے خلاف جیت کے بعد بھارتی کرکٹرز آپے سے باہر ہو گئے، گالیاں دیتے رہے اور نامناسب اشارے کرتے رہے۔
بھارت کے خلاف لیگ میچ کے سنچری میکر حمزہ ظہور کے سامنے آکر بھارتی کرکٹرز نے نامناسب رویہ اختیار کیا۔
بھارتی میڈیا نے بھی اس واقعے کی ویڈیوز اور کھلاڑیوں کے طرزِ عمل کو رپورٹ کیا، میڈیا پر نامناسب اشاروں اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا ذکر بھی کیا جا رہا ہے اوربھارتی کھلاڑیوں کے نامناسب اشاروں پر سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں۔
بھارتی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کو کھلاڑیوں کو روکنے اور صورت حال قابو میں لانے کی کوشش کرتے بھی دیکھا گیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر تنقید کی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ کامیابی کے جشن میں کھیل کے احترام اور اخلاقیات کو کیوں نظرانداز کیا گیا؟
یہ بھی پڑھیں:ون ڈے کرکٹ : ویرات کوہلی بدترین ریکارڈ میں ٹنڈولکر کے برابر آگئے
بھارتی میڈیا نے فتح کے بعد پاکستانی وکٹ کیپر حمزہ ظہور کے سامنے بھارتی کھلاڑیوں کے جارحانہ رویے کو بھی رپورٹ کیا۔
بھارت کی ایک وکٹ سے کامیابی کے بعد میدان میں ہونے والے بھارتی کھلاڑیوں کے واقعات کھیل کے اخلاقی تقاضوں کے منافی قرار دیے جا رہے ہیں۔




