وادی لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل /عبد الصبور اعوان) وادی لیپہ کے عوام نے راولاکوٹ دھرنے میں مبینہ دہشت گرد اور اشتہاری گروہ کی موجودگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
وادی لیپہ کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دھرنے میں ایسے عناصر موجود ہیں جو سکیورٹی فورسز اور سویلین کو نشانہ بنا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ریاست کی بدنامی ہو رہی ہے، ان کا قمع قمع وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے بچوں کو نشانہ بنانے لگی، مجتبیٰ بٹ ثبوت منظر عام پر لے آئے
عوام کا کہنا ہے کہ فورسز میں بھی ہمارے ہی لوگ موجود ہیں، وہ اپنے ہی لوگوں کو کیوں ماریں گے؟ یہ کالعدم ایکشن کمیٹی کےشرپسند عناصر ہی ہیں جو حالات خراب کر کے ریاست میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔
عوام نے واضح موقف اختیار کیا ہے کہ ان شرپسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ پُرامن کشمیری عوام کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی سرگرمیاں تشویشناک ہیں، مجتبیٰ بٹ
عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کا ہر شہری محب وطن ہے، اور کوئی بھی کشمیری اپنی ریاست اور پاکستان کے خلاف بات برداشت نہیں کر سکتا۔




