کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے بچوں کو نشانہ بنانے لگی، مجتبیٰ بٹ ثبوت منظر عام پر لے آئے

اسلام آباد:کشمیر ڈیجیٹل کے اینکر محمد مجتبیٰ بٹ نےمیتالمرہ میں ایک بچی کی شہادت اور دوسری کے زخمی ہونے پر کالعدم ایکشن کمیٹی کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا اور شواہد عوام کے سامنے رکھ دیئے۔

اپنے پوڈ کاسٹ میں محمد مجتبیٰ بٹ نے کہا کہ میتالمرہ میں فائرنگ واقعہ پر 3روز تک مکمل تحقیقات کی ہیں اس کے بعد ہی واقعہ پر بات کرنےلگاہوں اور کوشش ہے کہ عوام کے سامنے حقائق رکھوں۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر نے بچیوں کو لہو لہان کرکے حیوانیت کا ثبوت دیا

محمد مجتبیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ فورسز نے نشانہ بنانا ہوتا تودھرمیں بیٹھے کالعدم ایکشن کمیٹی کے فسادی جتھے کو بناتی، فورسز کبھی بھی بچوں اور خواتین کو نشانہ نہیں بناتی ہیں، یہ بزدلوں کا کام ہے۔

یقیناًمعصوم بچیوں کو کالعدم ایکشن کمیٹی کے فسادیوں نے نشانہ بنایا اور واقعہ کے فوری بعد فورسز کےخلاف پروپیگنڈا شروع کردیا، معاملہ یہاں رکھا نہیں، بھارتی میڈیا نے بھی کالعدم ایکشن کمیٹی کی زبان بولی ، اس سے یہ واضح ہوتا ہےکہ اس واقعہ کے پیچھے کالعدم ایکشن کمیٹی کے غنڈے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی عرصہ سے لاشوں پر سیاست کررہی ہے،200سے300افراد کا جتھا فورسز پر فائرنگ کرتا ہے اور بچوں اور خواتین کو بھی نشانہ بناتا ہے۔

محمد مجتبیٰ بٹ نے انکشاف کیا کہ عمر نذیر کشمیری نے ہسپتال پہنچ کر شہید بچی کے والد کو کہاکہ فورسز نے فائرنگ کی اور ماسک پہنا کر بچی کی ویڈیوبھی بنائی گئی ، سکرپٹڈ ویڈیو میں بچی نے وہی کچھ بولا جو اسے رٹایا گیا تھا۔

محمد مجتبیٰ بٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی، راولاکوٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کےخلاف فوری کارروائی کی جائے، خطے میں امن کیلئے کالعدم ایکشن کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی فنڈنگ ڈوب گئی،کشمیریوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کو مسترد کردیا، پاکستان اور پاک فوج سے والہانہ محبت کا اظہار

انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد انڈین میڈیا نے بھی فوری پروپیگنڈا شروع کیا اور اس پروپیگنڈے کا موقع کالعدم ایکشن کمیٹی نے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  کالعدم ایکشن کمیٹی کے حملوں کے کئی ثبوت موجود ہیںآزادکشمیر کے غیور غوام واقعہ سے بخوبی جانتے ہیں کہ کالعدم ایکشن کمیٹی شرپسندوں کا ٹولہ ہے، عوام کو کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کرنا ہوگی۔