کالعدم ایکشن کمیٹی کے رہنماعمر نذیر کشمیری کو منگ ہسپتال میں زخمی بچی کے لواحقین نے جوتا دے مارا جس پر شرپسند ی پھیلانے والوں نے وہاں سے فرار ہونے میں ہی عافیت سمجھی۔
سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ساجدہ احمد کی جانب سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ راولاکوٹ میں گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والی بچی کو ورثاء منگ ہسپتال لے کر پہنچے تو مبینہ طور پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے رہنما عمر نذیر کشمیری بھی اپنی سیاست چمکانے کے لیے وہاں پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: احمد رضا قادری کے کالعدم ایکشن کمیٹی سے متعلق سنسنی خیر انکشافات، کئی دعوے بے نقاب کردیئے
بچی کی خالہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنا جوتا اتار کر عمر نذیر کشمیری کو دے مارا اور اسے وحشی جانور اور اپنے بچوں کا قاتل قرار دیا۔
واقعے کے دوران زخمی بچی کے دیگر لواحقین بھی عمر نذیر کشمیری پر حملہ آور ہوئے تاہم وہ موقع سے فرار ہوگئے۔ موقع پر موجود کالعدم ایکشن کمیٹی کا مقامی کارندہ الیاس بھی وہاں سے فرار ہوگیا۔
اس واقعے کے بعد ایکشن کمیٹی کے کارندوں کو عوام کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور آئندہ بھی انہیں عوامی سطح پر سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کے دھرنے میں 200 سے 300 مسلح شرپسند عناصر کی موجودگی کا انکشاف
یاد رہے کہ واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ اس کی آزادنہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی لیکن کالعدم ایکشن کمیٹی کو اس سے قبل بھی کئی بار عوامی سطح پرسخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں کو ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا پر بھی سخت ردعمل کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کے اہم رہنما عمر نذیر کو جوتا پڑنے کے بعد مزید شرپسندوں کو بھی عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس پر وہ پریشان ہو گئے ہیں۔




