کالعدم ایکشن کمیٹی کے دھرنے میں 200 سے 300 مسلح شرپسند عناصر کی موجودگی کا انکشاف

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) ضلعی انتظامیہ راولاکوٹ کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے جاری دھرنے میں 200 سے 300 شرپسند عناصر موجود ہیں جن کے پاس اسلحہ بھی موجود ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھرنے میں موجود ان عناصر کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا ریاست مخالف بیانیہ ناکام ہو چکا، شہری

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب بھی سکیورٹی فورسز کی جانب سے دھرنے میں موجود مشتبہ عناصر کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے تو اس کا الزام فورسز پر عائد کر دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی، کار کی ٹکر سے راولاکوٹ کی2 لڑکیاں جاں بحق، ڈرائیور موقع سے فرار

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ریاست میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔