سرینگر(کشمیر ڈیجیٹل) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہفتے کے روز 12 گھنٹوں کے دوران شدت کے چار زلزلے آئے۔
تین مرتبہ زلزلے کے جھٹکے ضلع ڈوڈہ میں محسوس کئے گئے جبکہ ایک جھٹکا ضلع کشتواڑ میں آیا، زلزلوں کے ان مسلسل جھٹکوں نے خطے میں تشویش پیدا کر دی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پہلا زلزلہ رات 2 بج کر 38 منٹ پر ضلع کشتواڑ میں آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لداخ میں شدید سردی کے باوجود بھارت کیخلاف احتجاج، خواتین ، بچے بھی میدان میں آگئے
بعد ازاں ضلع ڈوڈہ میں تین زلزلے آئے۔ پہلا زلزلہ صبح 8 بج کر 31 منٹ پر آیا جس کی شدت 2.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
اس کے 17 منٹ بعد صبح 8 بج کر 48 منٹ پر ایک اور زلزلہ آیا جس کی شدت 3.8 تھی اور اس کا مرکز سطحِ زمین سے صرف پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی فضائیہ کا افسر حساس جنگی راز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار
چوتھا زلزلہ دوپہر 1 بج کر 9 منٹ پر ضلع ڈوڈہ میں ریکارڈ کیا گیا جس کی شدت 2.9 تھی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلوں کے ان مسلسل جھٹکوں نے ڈوڈہ اور کشتواڑ میں تشویش پیداکردی ہے جو پہلے ہی زلزلوں کے حوالے سے ایک حساس خطہ ہے۔تاحال کسی جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔




