بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ،پمز انتظامیہ نے فٹ قرار دیدیا، اعلامیہ جاری

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا  پمز اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا اور ان کی حالت تسلی بخش و مستحکم قرار دی گئی ہے۔

پمز اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے رات گئے طبی معائنےکےلیے  پمزاسپتال اسلام آباد منتقل کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیلئےاچھے دن نظر نہیں آرہے ،منظور وسان کی پیشگوئی

اعلامیے کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ اور آنکھوں کا فالو اَپ ٹریٹمنٹ کیا گیا جہاں ان کے طبی اشاریے معمول کے مطابق پائےگئے جب کہ بانی پی ٹی آئی کی عمومی جسمانی حالت بھی تسلی بخش اور مستحکم قرار دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ماہر امراض چشم کی ہدایت پربانی پی ٹی آئی کوآنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن لگایاگیا، انجکشن لگانے کا عمل شعبہ امراض چشم کی ٹیم نے مکمل کیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ طبی معائنے کے بعد عمران خان کو واپس جیل منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں کے عارضے کے سلسلے میں آخری بار جون میں ہسپتال لایا گیا تھا۔عمران خان اگست 2023 سے قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پہلے صفوں میں اتحاد پیدا کرے پھر مذاکرات کی بات کرے، فیصل کریم کنڈی

عمران خان کی آنکھوں کا عارضہ جسے رائٹ سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن (right central retinal vein occlusion) کہا جاتا ہے جنوری کے آخر میں سامنے آیا تھا، جس کے بعد انہیں کئی بار ہسپتال لے جایا جا چکا ہے۔