کشمیر اور پاکستان کا رشتہ مضبوط،فارو ق حیدرفرسٹریشن کا شکار،عوامی حلقے

مظفرآباد (عبدالصبور اعوان،کشمیر ڈیجیٹل)جہلم ویلی کی عوام نے سابق وزیراعظم فاروق حیدر کا دوغلا چہرہ بے نقاب کردیا۔

وادی لیپہ سمیت آزاد کشمیر کی عوام کا کہنا ہے کہ اگر ابھی فاروق حیدر کو وزیراعظم یا صدر بنادیا جائے یا انکے بیٹے کو اچھی ایڈجسٹمنٹ مل جائے  تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ جب فاروق حیدر کو امید تھی کہ انہیں وزیر اعظم بنایا جا سکتا ہے یا ان کو اچھی ایڈجسٹمنٹ مل سکتی ہےمگر جب ان کے مفادات پورے نہ ہوئے تو ریاست کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: گوجرہ بائی پاس روڈ پر موٹرسائیکلوں کا المناک حادثہ، 2 افراد شدید زخمی

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم فاروق حیدر کی جانب سے پروپیگنڈے کا مقصد ریاست کو بدنام کرنا ہے ، وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی عوام اور کشمیری عوام کے درمیان رشتہ کمزور ہو۔

عوامی حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ فاروق حیدر کی کشمیریوں کو تقسیم کرنے اور پاکستان سے دور کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی، کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فاروق حیدر جو بیانیہ لے کر چل رہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، فاروق حیدر وزیراعظم نہیں بنائے گئے تو ریاست کیخلاف ہی اپنی دل کی بھڑاس نکالنے لگے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پرعبدالغنی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس کالج سیل

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام  فاروق حیدر کے  پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔سابق وزیراعظم کے ریاست پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔